ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ : جعلی اےٹی ایم کارڈ دے کر عوام کو جھانسہ دینےو الے بین ریاستی ملزم گرفتار

انکولہ : جعلی اےٹی ایم کارڈ دے کر عوام کو جھانسہ دینےو الے بین ریاستی ملزم گرفتار

Tue, 01 Mar 2022 19:10:55    S.O. News Service

انکولہ :یکم مارچ  (ایس اؤ نیوز) بینکوں کے اے ٹی ایم مراکز پر عوام کی مددکےبہانے جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے بین ریاستی مجرم کو انکولہ پولس نے گرفتارکرتے ہوئےعدالت تحویل میں بھیج دیا ہے۔

گذشتہ سال ڈسمبر میں شہر کے کے سی روڈ پر واقع ایس بی آئی بینک کے اے ٹی ایم پر  وجیت کشور نایک رقم ڈراکرنے کےلئے پہنچے۔ اس موقع پر رجیت کی مدد کرنے کے بہانے ایک انجان شخص انہیں جعلی اے ٹی ایم کارڈ دے کر فرار ہوگیا تھا۔ انکولہ کی دوسری بینکوں کے اے ٹی ایم سے وجیت کے اکاؤنٹ سے اے ٹی ایم کارڈ کےذریعے 44ہزارروپئے ڈرا کرلئے گئےتھے۔ فریب کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

 معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں ڈی وائی ایس پی ویلنٹائن ڈیسوزا کی رہنمائی اور سی پی آئی سنتوش شٹی کی قیادت میٰں پی ایس آئی پروین کمار ، پی ایس آئی پریمن گوڈا اور عملہ کی ٹیم جانچ کے لئے تشکیل دی گئی ۔ پولس کی تفتیشی ٹیم نے سب سے پہلے جس دن اے ٹی ایم سے رقم ڈرا ہوئی تھی اسی دن اے ٹی ایم کے سامنے سےگزرنےو الی سواریوں کی جانکاری حاصل کی۔ اسی دوران پولس کو خبر ملی کہ ملزم کنداپور کے کاپو کے قریب والی ایک اےٹی ایم سے رقم ڈرا کیا ہے۔ دونوں جگہوں پر سفید کار نظر آئی ۔ پھر اس کے بعد ہوناور کے ہولگدے کے ٹول گیٹ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی کلپس کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ متعلقہ سفید کار ممبئی کی ہے۔

ملزم ممبئی میں مقیم ہے اور اترپردیش سے تعلق رکھتاہے اور باربار اپنا سم کارڈ تبدیل کر کے پولس کو چکما دے رہا ہے۔ ممبئی پہنچی انکولہ کی پولس نے ملزم وجئے انگ پرساد دئیودی کو مغربی ممبئی کے کرلا سے گرفتار کرلیا  اور 42ہزارروپئے نقد اور فریب کے لئے استعمال کی گئی کار ضبط کرلی ۔ ملزم کو عدالت میں حاضر کیاگیا جہاں اس کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ بین ریاستی ڈکیت کا پتہ لگا کر فریب سے لوٹی رقم  کوضبط کرنے اور ملزم کو  گرفتار کرنےمیں پولس  کامیاب ہوگئی ہے۔ اس موقع پر انکولہ پولس ٹیم کی ضلع ایس پی ڈاکٹر سمن پنیکر نے ستائش کی ہے۔


Share: